سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے اپوزیشن اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

46

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری کی قیادت میں اپوزیشن اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اتوار کو کوئٹہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری بھی موجود تھے۔

وفد میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، اصغر علی ترین، میر زابد ریکی، ڈاکٹر نواز کبزئی اور رکن قومی اسمبلی میر عثمان بادینی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی روابط کو برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں