ضلعی انتظامیہ کا زیادہ آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈائون،25 غیر قانونی منی پیٹرول پمپس سیل، 16 افراد گرفتار.
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر زیادہ آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں سب ڈویژن سریاب میں اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے 25 غیر قانونی منی پیٹرول پمپس سیل کر دیے،
جبکہ 16 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔









