پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا، پاکستان اور کویت نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پروٹوکول ایگریمنٹ 2026ء پر دستخط کر دیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت دفاع راولپنڈی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا بعدازاں نئے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔









