پاکستانی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیش رفت، کارگو ہینڈلنگ کی رفتار اور کارکردگی میں اضافے کا امکان

27

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات پاکستانی بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

بندرگاہی نظام میں اصلاحات، جدید سہولیات اور مؤثر انتظامی اقدامات سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بندرگاہی شعبے کے لیے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کو عالمی معیار کا خصوصی تربیتی ادارہ قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنا گیا ہے۔

بندرگاہوں، آف ڈاک ٹرمینلز، کسٹمز اسٹیشنز اور تجارتی نظام کی سالانہ و اچانک معائنے کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا۔ بندرگاہی معائنہ گاہوں میں جدید سہولیات اور محفوظ ماحول سے کارگو ہینڈلنگ کی رفتار اور کارکردگی میں اضافہ ممکن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں