میر رضاکیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، سندھ ہائیکورٹ کے جج نامزد

33

میر رضا علی کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کو جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کیلئے نامزد کیا ہے، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کی کمیشن سربراہی کی تصدیق کی ہے۔

سندھ حکومت کی درخواست پر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔
میر رضا کیس کی تحقیقات سندھ ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت ہوں گی، عدالتی کمیشن تحقیقات کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گا اور تحقیقات کی شفافیت اور حقائق کا تعین کرے گا۔

میر رضا کیس میں خاندان کے تحفظات کے بعد جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کیا گیا، 29 جولائی کو گلستان جوہر سے میر رضا علی کی گولی لگی لاش ملی تھی، میر رضا قتل کیس کی تحقیقات پہلے پولیس ٹیم کے ذریعے جاری تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں