پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی کی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات، مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

25

پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے پیر کے روز صوبائی سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان سے ملاقات کی جس میں صوبے میں جاری مختلف امور، حکومتی اقدامات، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران میر لیاقت علی لہڑی نے صوبے بالخصوص کوئٹہ میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی سرگرمیوں، حکومتی اقدامات اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر اس امر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں کیے جانے والے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کو مثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے اطلاعات کے شعبے کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے۔

میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور فلاحی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ حکومتی کارکردگی اور عوامی خدمت کے اقدامات کو مثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

سیکرٹری اطلاعات عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ منتخب نمائندے عموما ًسیکرٹری اطلاعات سے حکومتی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات، میڈیا کوریج، سرکاری معلومات کی مثر تشہیر اور عوام تک درست معلومات کی رسائی سمیت مختلف امور پر مشاورت کرتے ہیں۔ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عوامی مسائل اور حکومت کی جانب سے ان کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو ذمہ دارانہ اور مثر انداز میں میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے تاکہ حکومتی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے منصوبوں سے شہری بہتر طور پر آگاہ ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں