کوئٹہ میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 68 فوڈ یونٹس کی چیکنگ، 11 مراکز جرمانہ، 14 کو اصلاحی نوٹس

32

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 68 فوڈ یونٹس کا معائنہ کیا، جن میں 11 مراکز کو جرمانے، 14 یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جبکہ کچلاک میں 14 بغیر لائسنس کاروباری مراکز کو چالان جاری کیے گئے۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مشرقی بائی پاس میں کارروائی کے دوران 15 فوڈ یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔

تین مراکز کو جرمانہ اور تین یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ اور پراڈکٹ رجسٹریشن کے لیے فوڈ پراڈکٹ اور پانی کے نمونے بھی حاصل کیے گئے۔شیر جان اسٹاپ پر ایک نان شاپ کو سرکاری مقررہ وزن سے کم نان تیار کرنے، آٹے کی نامناسب اسٹوریج اور ورکر کے حفاظتی لباس استعمال نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

ایک آئس لولی مینوفیکچرنگ یونٹ کو غیر صحت بخش ماحول، حفاظتی لباس کی عدم موجودگی، پراڈکٹ رجسٹریشن نہ ہونے، کھلی نکاسی آب، نامناسب لیبلنگ اور کیڑے مکوڑوں سے بچا ئو کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔

میکانگی روڈ اور کاسی روڈ پر 21 فوڈ یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں چار مراکز کو جرمانہ اور سات کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ کارروائی کے دوران سرکہ کے چار نمونے بھی لیبارٹری تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔ ایک سرکہ پروسیسنگ یونٹ میں ناقص صفائی، غلط لیبلنگ، لائسنس اور پراڈکٹ رجسٹریشن کی عدم موجودگی سمیت زائد المعیاد تاریخوں سے چھیڑ چھاڑ بھی سامنے آئی۔

دو بیکریوں اور ایک جوس شاپ کے خلاف بھی ناقص صفائی، حفاظتی لباس کی عدم موجودگی، خوراک کی نامناسب اسٹوریج، ناقص ویسٹ مینجمنٹ اور کیڑے مکوڑوں سے بچا کے ناقص انتظامات پر کارروائی کی گئی۔کچلاک میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف علاقوں میں جنرل اسٹورز، اسٹریٹ ہوٹلز، ٹینٹ و پکوان ہاسز اور نان شاپس کا معائنہ کیا۔ 14 کاروباری مراکز بغیر مثر بلوچستان فوڈ اتھارٹی لائسنس کے کام کرتے پائے گئے، جنہیں چالان جاری کیے گئے، جبکہ دو مراکز کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

بروری روڈ اور اسپنی روڈ پر عوامی شکایات کی بنیاد پر 16 فوڈ یونٹس کا معائنہ کیا گیا اور چار مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔ اسپنی روڈ پر غیر قانونی مصالحہ سازی اور کم وزن نان کی شکایات پر کارروائی کی گئی، جبکہ بی ایم سی ہسپتال بروری روڈ کی دونوں کینٹینز کو غیر معیاری فوڈ کلر، ناقص ریفریجریشن، نامناسب نکاسی آب، گندے پانی کے ٹینک، ناقص صفائی اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی، خوراک کے معیار کی نگرانی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں