ترجمان وزارت مذہبی امور نے حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اخراجات جمع کرانے والے عازمین کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے سرکاری اسکیم کے تحت 84 ہزار عازمین حج نے واجبات کی پہلی قسط جمع کروا دی، سرکاری اسکیم کے تحت لانگ پیکج کی کی 30 ہزار نشستیں مکمل ہوگئیں جبکہ اب صرف 23 ہزار 500 نشستیں باقی ہیں۔









