ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کا پہلا نتیجہ سامنے آ گیا، تیل مزید مہنگا ہو گیا

18

ایران کے خلاف امریکا کی نئی اور سخت پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2.20 ڈالر یعنی 2.4 فیصد بڑھ کر 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

دونوں عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں کاروباری سیشن بھی اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں