عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں شفا اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

13

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کرنے کے بعد واپس جیل پہنچا دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کو رات 12 بج کر 30 منٹ پر انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ صبح 6 بج کر 5 منٹ پر انہیں واپس اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو رات 12 بج کر 30 منٹ پر انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال میں طبی معائنے اور ضروری طبی عمل کے بعد انہیں سخت سکیورٹی حصار میں واپس اڈیالہ جیل لایا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی صبح 6 بج کر 5 منٹ پر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں ان کے مخصوص کمپاؤنڈ میں منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال قافلے کی صورت میں روانہ لایا گیا تھا عمران خان کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور بہن ڈاکٹر عظمی بھی تھیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے آئی جی اسلام آباد شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچے جس کے بعد شفا اسپتال کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں