قلات کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز قلات سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین اوور سپیڈنگ کے باعث الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں ایک شاہ زیب نامی شخص موقع پر جاںبحق جبکہ خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔









