عدالتوں کے احاطے میں رش کے ذریعے ججوں کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، چیف جسٹس بلوچستان

30

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران ملا خیل نے کہا ہے کہ وکلاء کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر لاء کالجز کے معیارِ تعلیم اور طریقہ کار کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے، جبکہ دور دراز علاقوں کے سائلین اور وکلاء کی سہولت کے لیے ہائی کورٹ میں ویڈیو لنک اور کیسز کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جا رہا ہے.

سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین بنائیں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جسٹس رؤف عطاء، جسٹس نجم مینگل، جسٹس عبدالقیوم لہڑی، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ، خلیل پانیزئی ایڈووکیٹ، سلیم لاشاری ایڈووکیٹ، بلوچستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین اکبر شاہ ایڈووکیٹ، بیرسٹر راجہ جواد، نصیر بنگلزئی ایڈووکیٹ، عجب خان کاکڑ، عبدالستار شیرانی ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران ملاخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اپنی روایات کی پاسداری کی ہے، نئے جوڈیشل افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وکلاء کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے، تاہم لاء گریجویٹس کو پڑھانے کے بجائے صرف ڈگریاں دی جا رہی ہیں، اس روش کو بدلنا ہوگا وکلاء تنظیموں کو اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ لاء کالجز کے طریقہ کار کو چیک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قانون کے شعبے میں آنے والے نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور قوانین کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ویڈیو لنک کی سہولت دستیاب کروا دی گئی ہے، جس سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے سائلین اور وکلاء مستفید ہو سکیں گے۔

ویڈیو لنک کی سہولت سے سائلین اور وکلاء کے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی جسٹس کامران ملا خیل نے کہا کہ کیسز کے حوالے سے ہائی کورٹ میں ون ونڈو آپریشن شروع کر رہے ہیں، جبکہ عدالتوں کے احاطوں میں غیرضروری رش سے گریز کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر کیسز کی تشہیر کے خلاف بھی آرڈر جاری کیا جائے گاچیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالتوں کے احاطے میں رش کے ذریعے ججوں کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔

ہمیں اپنے ساتھ عوام اور سائلین کے تحفظ کا بھی احساس ہے۔ عدالتوں کی سیکیورٹی کا دن میں کئی بار جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ موثر اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں