پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹش اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کے وفد نے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سابق سیکرٹری جنرل مظہر عباس کے ہمراہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر کا دورہ کیا اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی ۔ وفد نے نیشنل میڈیا کنونشن کا جوائنٹ ڈیکلیریشن اور چارٹر آف ڈیمانڈ اپوزیشن لیڈر کو پیش کیا اور پیکا قانون اور صحافیوں کو ملازمتوں سے جبری برخاست کے معاملے سے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ اور پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھانے قرار داد لانے کی درخواست کی گئی۔
محمود اچکزئی سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے وفد کی ملاقات
37









