امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور قطرکی کوششیں جاری ہیں ، اُن کے علاوہ کوئی اور ثالث نہیں: ایران

16

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں 60 روز ہ ڈیڈ لائن پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے تھی، لیکن ، امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کےباعث بات چیت ہی شروع نہیں ہوئی۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطرکی کوششیں جاری ہیں ،اُن کے علاوہ کوئی اور ثالث نہیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھولنے کو امریکا سے مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے مشروط کر دیا۔

ادھر صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران وقار اور طاقت کے ساتھ امریکا سے امن مفاہمتی یادداشت تک پہنچا تھا، مفاہمتی یادداشت طے کرتے ہوئے علی خامنہ ای کے وضع کردہ اصولوں کو مدنظر رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں