سابق وفاقی وزیر خزانہ اور رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر ہے، یہاں تک پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے پہنچایا ہے۔
ایکس پر پوسٹ میں مفتاح اسماعیل نےکہا کہ کراچی سے بھی بدتر 3 شہروں میں سے 2 اس وقت خانہ جنگی کا شکار ہیں، جب کہ تیسرے شہر میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکڑوں افراد قتل ہوئے۔ یہ وہ کراچی ہے جہاں پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے ہمیں پہنچا دیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جیسے ہی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی، اس نے مؤثر اور بااختیار مقامی حکومت کا نظام ختم کر دیا اور یہاں تک کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم میں بھی اس نے مؤثر مقامی حکومت کےکسی بھی تجویز کردہ نظام کی مخالفت کی۔ سندھ کے کسی بھی حصے میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنےکا اس کا کوئی ارادہ نہیں۔









