سندھ کے نوجوانوں کے لیے اسکالر شپ کا اعلان

32

ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت سندھ کے طلبہ اور نوجوانوں کے لیے آئی ٹی اور ٹیکنیکل تربیتی پروگرامز میں شرکت کے نئے مواقع کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اقدام تعلیم کے فروغ کیلیے ہنرمند پنجاب کی جانب سے بہت بڑا اقدام ہے جس میں 50 ہزار طلباء کو ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

مذکورہ اسکالر شپ کارڈ کے ذریعے آئی ٹی اور ٹیکنیکل تربیتی پروگرامز میں شرکت کا موقع فراہم کیا جارہا ہے جس میں 30 سے زائد ڈیجیٹل کورسز، مفت لیپ ٹاپ، سولر سسٹم، ای بائیک اور پیڈ انٹرن شپ جیسے مواقع شامل ہیں۔

اس سہولت کیلیے درخواست گزار کی عمر 15 سے 50 سال اس کی تعلیم کم از کم میٹرک ہونا ضروری ہے، سندھ کے تمام شہروں سے درخواستیں ارسال کی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں