امریکی صدر نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بحری ناکہ بندی فولادی دیوار بن چکی ہے۔ ایران کے پاس مزاحمت کے لیے کچھ نہیں بچا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کو ایسی فولادی دیوار قرار دیا جس کے خلاف ایران کچھ نہیں کرسکتا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس مؤثر بحریہ نہیں، فضائیہ بھی باقی نہیں رہی، جبکہ ایرانی فوج کے باقی ماندہ اہلکاروں کو تنخواہیں بھی نہیں مل رہی ہیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز نے ایران کی پاسداران انقلاب کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے اور وہ آبنائے ہرمز سے بھاگ رہے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر اب امریکی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے اور ایرانی قیادت بھی غیر یقینی کی شکار ہے۔









