کوئٹہ: پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،ایک شخص گرفتار

20

پشتون آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ گاڑی سے اسلحہ، منشیات اور میڈیا کا جعلی کارڈ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او پشتون آباد کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس سے غیر قانونی اسلحہ، میڈیا کا جعلی اور منشیات برآمد کرکے قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں