قلعہ سیف اللہ کے پولیس تھانوں سے اسلحہ واپس لینا تشویشناک ہے، پشتونخوانیپ

30

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ضلع قلعہ سیف اللہ کے مختلف پولیس تھانوں سے اسلحہ واپس لینے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے عوام میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ بڑھ گیا ہے۔ پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، کان مہترزئی، نسائی، بادینی، شران جوگیزئی اور دیگر تھانوں سے اسلحہ واپس لے کر انہیں عملاً غیر مؤثر بنایا جا رہا ہے، جس سے دہشت گرد عناصر کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلحہ واپس لینے کے احکامات فوری طور پر منسوخ کیے جائیں، تمام پولیس تھانوں کو فعال رکھا جائے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو ضروری وسائل فراہم کیے جائیں۔ پارٹی نے خبردار کیا کہ فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں