اوپن اے آئی اور انتھروپک کے بعد میٹا کے اے آئی ماڈل نے ٹیسٹنگ کے دوران ایک کمپنی کو ہیک کرلیا

44

میٹا نے بتایا ہے کہ اس کے ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل نے سائبر سکیورٹی ٹیسٹنگ کے دوران ایک کمپنی کا سسٹم ہیک کرلیا۔

ایسا اس وقت ہوا جب ٹیسٹنگ کرنے والے ایک شراکت دار کی غلطی سے اے آئی ماڈل کو انٹرنیٹ تک رسائی مل گئی۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ دنوں پہلے اوپن اے آئی اور پھر انتھروپک کی جانب سے اعتراف کیا گیا تھا کہ ان کے اے آئی ماڈلز یا ایجنٹس نے ٹیسٹنگ کے عمل کے دوران دیگر کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کرلیے تھے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایسا ایک خودمختار ٹیسٹنگ کمپنی Irregular کی غلطی کی وجہ سے ہوا جس کی جانب سے غیر دانستہ طور پر ایک ماڈل کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کی گئی اور اب اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں