AG آفس GP فنڈ برانچ کے بعض عملہ کے ہاتھوں ملازمین پریشان

32

الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، فنانس سیکرٹری ملک محمد حسن محمد حسنی، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے کہا ہے کہ اے جی بلوچستان کیجی پی فنڈ برانچ کا بعض عملہ بغیر “لو اور دو” کے کام نہیں کرتا جائز کام بھی بلاوجہ لٹکا کر رکھ دیتا ہےغریب ملازمین کو تنگ کیا جاتا ہے مختلف بہانوں سے کام لیاجاتا ہے، لیکن جب رقم کا لین دین ہو جائے تو بل فوری طور پر پاس کر دیا جاتا ہے بعض بروکرز بھی عملے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں غریب ملازمین کا استحصال کیا جا رہا ہےاکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان ایک فرض شناس اور بااصول منتظم ہیں لیکن بعض عناصر ان کی نظروں سے اوجھل رہ کر غریب ملازمین کو لوٹ رہے ہیںبروکر پہلے غریب ملازمین سے بھاری رقوم وصول کرتے ہیں اور پھر جی پی فنڈ برانچ کے بعض اہلکاروں کے ساتھ مل کر ناجائز فوائد حاصل کرتے ہیںاگر کوئی ملازم رقم نہ دے تو اسے کئی کئی ماہ تک ذلیل و خوار کیا جاتا ہے جائز کاموں میں بھی بلاوجہ نقص نکالے جاتے ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ بروکروں پر مکمل پابندی عائد کی جائے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تواے جی آفس کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاج کیاجائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں