وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار مہوش کو گیس کے بل پر 101500 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار مہوش نے بتایا کہ انہیں گیس آفس کی جانب سے غیر منصفانہ بل موصول ہوا جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعلقہ محکمے سے متعدد بار درخواست کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی جلد کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو 101500 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









