بلوچستان ہیلتھ کیئرکمیشن کی کوئٹہ میں کارروائیاں، ایک لیبارٹری سیل

25

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (بی ایچ سی سی)نے صوبے میں معیاری طبی سہولیات اور مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ کے مختلف طبی مراکز کا معائنہ کیا جس دوران ایک میڈیکل لیبارٹری کو سیل، ایک ایکسرے سینٹر کی خدمات فوری طور پر بند کر دی گئیں جبکہ مختلف اداروں کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

فوکل پرسن ڈاکٹربسم اللہ کاکڑ نے اے پی پی کوبتایاکہ بی ایچ سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر کمیشن کی ٹیم نے النصر ہسپتال کوئٹہ کا فالو اپ معائنہ کیا، جس کا مقصد گزشتہ انسپیکشن میں نشاندہی کی گئی خامیوں کا جائزہ لینا اور پروویژنل لائسنس کے حصول کے لیے ہسپتال کی جانب سے کیے گئے اصلاحی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

ٹیم نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور کمیشن کے مقررہ ریگولیٹری معیار پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دوسری جانب بی ایچ سی سی کی ٹیم نے سلیم میڈیکل کمپلیکس، کوئٹہ میں فیلڈ انسپیکشن کے دوران دو میڈیکل لیبارٹریوں اور ایک ایکسرے سینٹر کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران ریگولیٹری خلاف ورزیوں پر ایک لیبارٹری کو سیل کر دیا گیا۔ ایک ایکسرے سینٹر کو فوری طور پر خدمات بند کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا جبکہ ایک لیبارٹری کو بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد و ضوابط اور انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) کے معیاری طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر کمپلائنس نوٹس جاری کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں