وزیراعلی بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر ضلعی سریاب میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن، 8 افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر سب ڈویڑن (سریاب) میں اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) مصور احمد اچکزئی کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ تعاون سے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران مین سریاب روڈ سے کسٹم چوک، موسی کالونی، چکی شاہوانی، ایسٹرن بائی پاس، بکرا پھڑی اور چالو باوڑی کے علاقوں میں قائم سخت اور عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ان کارروائی کے دوران بار بار سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر تجاوزات قائم کرنے والوں کو آئندہ دوبارہ تجاوزات نہ کرنے کی سخت تنبیہ کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید تیز اور تسلسل سے جاری رہے گی









