نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پریس کلب کوئٹہ میں عظیم الشان گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی مکران ڈویژن کے جنرل سیکریٹری آغا شاہ حسین، بی این پی مینگل کے نائب صدر عبدالمجید، سابقہ رابطہ کمیٹی کے رکن شیراحمد رند، بی این پی مینگل کے پنچگور سے سابقہ امیدوار داد محمد، بی این پی عوامی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحید، پاکستان پیپلز پارٹی کے سعیداللہ، بی این پی عوامی سے حاجی ارشاد،اقبال غلام جان،شعیب احمد، علی بخش،محبت خان، مرزا جمیل احمد، شبیر احمد ڈاکٹر محمد حنیف، اور سمیع اللہ نے بی این پی مینگل سے استعفی دیا،ان تمام سیاسی کارکنوں نے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے سامنیبلوچستان کا مقدمہ رکھا ہے کہ اگر ہمارے تجویز کردہ نقاط پر عمل درامد کیا جاتا ہے توبلوچستان میں جو صورتحال ہے اس میں بہتری آسکتی ہے، انہوں نے واضع کیا کہ بلوچستان کے عوام کا حق حاکمیت تسلیم کرکے انتخابات میں مداخلت بند کی جائے، لاپتہ افراد کا مسئلہ مستقل طورپر حل کرکے لوگوں کو لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشیں گرانے کا سلسلہ بند کیا جائے،
ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت ان کے ساتھیوں کو رہا کیا جاہے،طاقت کے استعمال سے گریز کرکے مائنڈ سیٹ اور دھمکی آمیز لہجے میں تبدیلی لائی جائے، بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار دی جائے اور وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے کوٹہ پر شفاف عملدرامد کیا جاہے ساحل اور وسائل پر بلوچستان کے عوام کی حق حاکمیت تسلیم کی جائے 1973کے آپین اور اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے کے بجائے ان پر من و عن عمل درامد کیا جائے، این ایف سی ایوارڈ کو نہیں چھیڑا جائے، مزید صوبے بنانے کے خیال کو ترک کیا جائے،
بارڈر ٹریڈ پر پر پابندی ختم بیس لاکھ افراد کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کا رمل ترک کیا جائے،بدنام زمانہ فورتھ شیڈول ختم کرکے سیاسی اور سماجی کارکنوں کو حراساں کرکے ان کی زندگی اجیرن کرنے کا عمل ختم کیا جائے،تمام غیر ضروری چیک پوسٹ ختم کیا جائے، طلبا کے فیسوں کی اداہیگی سرکاری سطع پر کیا جائے، بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطامحمد بنگلزئی، جنرل سیکریٹری عبدالصمد رند کو ان کی ٹیم کے ساتھ مبارکباد پیش کی،انہوں نے خیرجان بلوچ کے قریبی عزیز عبدالغفور رند کے گھر پر حملہ ان کے فرزند عبدالحدود کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا
پنجگور میں رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید بلوچ کے بہمانہ قتل کو کھلی دہشتگردی قرار دی، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہم نے ہمیشہ سے اقتدار پہ اقدار کو فوقیت دی ہے تقریب سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی سطع پر سیاسی و جمہوری جماعتوں پر مشتمل فرنٹ بنانے کا خواہاں پے نسلی و لسانی بنیادوں پر جرگوں کے انعقاد سے بلوچ پشتوں برادر اقوام کے درمیان نفرتوں میں اضافہ ہوگا جو کہ دونوں اقوام کو قابل قبول نہیں انہوں نے خضدار میں اسما جتک کے والد ماسٹر عنایت اللہ کے بہمانہ قتل کی شدید مذمت کی،
تقریب سے صوبائی صدر بلوچستان اسلم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بدترین سیاسی و بدانتظامی کا شکار ہے کرپشن عروج پر ہے پاسپورٹ کی وقعت ختم ہوگئی ہے بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے حکمران سب اچھا کا راگ الاپتے ہیں، صوبائی اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رحمت صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47کے ذریعے آنے والے جعلی نمائندے اپنے حلقوں تک نہیں جاسکتے کوئٹہ میں بیٹھ کرمیڈیا پر دن رات غلط بیانی کے ذریعے اپنے کھوئے پوئے ساکھ کو بچانے کے چکر میں رہتے ہیں، تقریب سے میر شاوس بزنجو، چنگیز حئی بلوچ، رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ، داد محمد بلوچ،حاجی عطامحمد بنگلزئی، حاجی اسلام بلوچ خیربخش بلوچ، ابرار برکت بلوچ، آغا شاہ حسین، داد محمد بلوچ، احمد رند اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالصمد رند نے ادا کی۔









