پاکستان بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا ئے گا

36

آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا ئے گا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ ریلیاں، سیمینارز اور خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔

بھارت کی جانب سےپانچ اگست دو ہزار انیس کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کے سات برس مکمل ہونے پرآج ملک بھر میں یوم استحصالِ کشمیر منایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے صبح نو بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اس دوران سائرن بجائے جائیں گے اور ٹریفک بھی ایک منٹ کے لیے روک دی جائے گی۔وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں، واکس، سیمینارز، کانفرنسز، دعائیہ تقریبات اور تصویری نمائشیں منعقد ہوں گی۔ مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا۔سرکاری عمارتوں پر قومی اور کشمیری پرچم لہرائے جائیں گے۔بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں