ملک میں بارشوں سے اب تک 126 افراد جاں بحق اور 404 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے

46

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 جون سے یکم اگست تک ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک بھر میں بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں 126 افراد جاں بحق جبکہ 404 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 55 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 26 بچے شامل ہیں جبکہ پنجاب میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 19 بچے شامل ہیں، جبکہ 295 افراد زخمی ہوئے جن میں 68 بچے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں