10 ٹیکنالوجیز جن کو اسمارٹ فونز نے متروک بنا دیا

34

21 ویں صدی کے آغاز پر پرسنل کمپیوٹرز اور ہوم انٹرنیٹ کے ساتھ عام افراد تک پہنچ گئے اور موبائل فون ٹیکنالوجی تک بھی رسائی بھی حاصل ہوئی۔

مگر کسی نے بھی نہیں سوچا تھا کہ آئندہ برسوں میں یہ تمام ٹیکنالوجیز ایک ہی ڈیوائس میں اکٹھی ہو جائیں گی اور وہ ڈیوائس زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہونے لگے گی۔

یہ ڈیوائس ہے ہمارے ہاتھوں میں موجود اسمارٹ فون، جو فلیش لائٹ، بینک ریکارڈ، موسم کی پیشگوئی، فٹنس ٹریکر اور متعدد کاموں میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اسمارٹ فون کی سب سے بڑی خوبی ہر چیز کو اپنا لینا ہے اور پیچیدہ ڈیوائس ہونے کے ساتھ ساتھ استعمال میں سادہ ہونا بھی ہے۔

مگر اسمارٹ فونز نے ماضی کی چند مقبول ٹیکنالوجیز کو عملی طور پر متروک بنا دیا ہے، جن کے نام درج ذیل ہیں۔

لینڈ لائن فونز

لینڈ لائن سب سے پہلے اسمارٹ فون کے عہد کا شکار بنے اور یہ سوچنا عجیب لگتا ہے کہ چند دہائیوں قبل لینڈ لائن فون کتنے زیادہ عام تھے۔

مگر اب ان کی ضرورت باقی نہیں رہی کیونکہ اسمارٹ فونز بنیادی طور پر فون ہی ہوتے ہیں جبکہ ان میں متعدد کالنگ ایپس بھی موجود ہوتی ہیں۔

ڈیجیٹل کیمرے

2008 سے 2021 کے درمیان چھوٹے ڈیجیٹل کیمروں کی فروخت میں 97 فیصد سے زائد کمی آئی۔

اس کی وجہ سادہ ہے کیونکہ ہر اسمارٹ فون کیمروں سے لیس ہوتا ہے اور ہر سال اسمارٹ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی بہتر ہو رہی ہے اور لوگوں کو مہنگے ڈیجیٹل کیمرے خریدنے کی ضرورت نہیں رہی۔

کیلکولیٹر

اپنے عروج میں الیکٹرونک پاکٹ کیلکولیٹر بہت اہمیت رکھتے تھے اور متعد کاموں میں مدد فراہم کرتے تھے۔

مگر اسمارٹ فون نے انہیں متروک بنا دیا ہے کیونکہ اب ہر جیب میں موجود اسمارٹ فون میں کیلکولیٹر موجود ہوتے ہیں جو کہ مشکل سوالات کے جوابات فراہم کر دیتے ہیں یا کسی ایپ کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

الارم کلاک

ماضی میں الارم کلاک کافی عام تھے جو صبح اٹھنے میں مدد فراہم کرتے تھے۔

مگر اسمارٹ فونز میں موجود الارم کلاکس نے ان کی ضرورت ختم کر دی ہے جبکہ اسمارٹ فونز پر آپ وقت بھی دیکھ سکتے ہیں تو گھڑیوں کی ضرورت بھی بتدریج ختم ہو رہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون میں موجود الارم کے لیے اپنی پسند کے ساؤنڈ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، والیوم اور متعدد دیگر آپشنز دستیاب ہوتے ہیں۔

واکی ٹاکی

واکی ٹاکی کا استعمال بھی ماضی متعدد دفاتر میں کافی زیادہ ہوتا تھا جو کافی حد تک موبائل فون کی طرح ہی کام کرتے تھے۔

مگر اسمارٹ فونز نے ان کی ضرورت بھی ختم کر دی ہے بلکہ اسمارٹ فونز پر گروپ ٹیکسٹ چیٹ ممکن ہے جو واکی ٹاکی میں ممکن نہیں تھی۔

ایم پی تھری پلیئر

اسمارٹ فونز سے قبل ایم پی تھری پلیئر گانے سننے کے لیے بہت زیادہ مقبول تھے۔

مگر اسمارٹ فونز میں اب آپ نہ صرف گانے محفوظ کرسکتے ہیں بلکہ متعدد ایپس پر جاکر گانے تلاش کرکے ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ہی سن سکتے ہیں۔

ریڈیو

ایم پی تھری پلیئر سے قبل ریڈیو کا استعمال کیا جاتا تھا۔

مگر اسمارٹ فون نے جو کچھ ایم پی تھری پلیئرز کے ساتھ کیا، وہی ریڈیو کے ساتھ بھی کیا اور اب آپ اسمارٹ فون پر ہی مختلف ریڈیو چینلز سن سکتے ہیں۔
کامپیکٹ ڈسکس (سی ڈیز)

سی ڈیز کی فروخت 2002 میں عروج پر تھی اور آئی پوڈ کی آمد کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔

مگر اسمارٹ فونز نے ان کی ضرورت ہی ختم کر دی کیونکہ آن لائن ہی سب کچھ آسانی سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔

جی پی ایس ڈیوائسز

کسی زمانے میں متعدد گاڑیوں میں جی پی ایس ڈیوائسز موجود ہوتی تھیں تاکہ راستوں کی تلاش میں مشکل کا سامنا نہ ہو۔

مگر اب ہر اسمارٹ فون میں جی پی ایس سنسر موجود ہوتا ہے جو مختلف سروسز جیسے گوگل میپس کے ساتھ کام کرکے منزل تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

فیچر فونز یا عام موبائل فون

سادہ موبائل فون کسی زبانے میں بہت زیادہ توجہ کا مرکز بنے تھے اور ان کا ہاتھ میں ہونا اکثر امارات کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

مگر اسمارٹ فونز نے انہیں دفن کر دیا ہے اور اب وہ نہ ہونے کے برابر نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں