ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

38

مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا بم گرادیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے سے بڑھا کر 254 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 2849 روپے کے بجائے 3001 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 10961روپے سے بڑھا کر 11546 روپے پر پہنچ جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔ اس اضافے سے عام صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا۔ خصوصاً ان صارفین کیلئے جوکہ مکمل طور پر ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں