صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ) کے عملے کے ہمراہ ایئرپورٹ روڈ، سب ڈویژن کچلاک میں عوامی شکایات پر انسدادِ تجاوزات کی مشترکہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ایسے افراد کے خلاف ایکشن لیا گیا جنہوں نے گلیوں میں غیر قانونی طور پر دیواریں تعمیر کرکے سرکاری راستوں پر قبضہ کر رکھا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام غیر قانونی دیواریں مسمار کرکے بند گلیاں کھول دیں اور عوامی گزرگاہوں کو بحال کر دیا۔اس دوران خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی، گلیوں اور عوامی راستوں پر کسی بھی قسم کا غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ عوامی سہولت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ایسے آپریشن آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گے۔









