موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

23

ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعہ کو شام کو ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 3.5ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ژوب سے 110کلو میٹر مغرب میں تھا اورزلزلے کی گہرائی 11کلومیٹر تھی۔ تاہم فوری طور پرزلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں