بلوچستان میں طاقت کے استعمال کی حمایت نہیں کی، نیشنل پارٹی

31

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ کی اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی ملاقاتوں کے حوالے سے کنفیوژن اور گمراہ کن تاثر پھیلانے کی کوشش کی اور یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں طاقت کے استعمال (آپریشن) کی حمایت کررہی ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اس طرح کے منفی وبے بنیاد پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کرتی ہے ۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے اسلام آباد میں برسراقتدار جماعت کی قیادت سے ملاقات میں واضح کردیا تھا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف سیاسی مکالمے جمہوری عمل اصلاحات اور مثبت اقدامات ہیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور صوبے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں