بلوچستان کے ضلع زیارت اور ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق گزشتہ شب 11بجکر 27منٹ پر زیارت اور ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 37کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا جبکہ اسکی گہرائی زمین میں 15کلو میتر ریکارڈ کی گئی ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔









