امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

31

امریکی محکمہ خارجہ نےسعودی عرب کو تقریباً 2 ارب ڈالر کا جدید اسلحہ فروخت کرنےکی منظوری دیدی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کے روز جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ سعودی عرب کو 1.96 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا جائے گا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ خارج کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی یہ فروخت امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی مقاصد کے لیے معاون ثابت ہوگی جس کے تحت امریکا اپنے اتحادی سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں مدد کریگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جو اسلحہ سعودی عرب کو فروخت کیا جائے گا اس میں درست ہدف کو نشانہ بنانے والاجدیداسلحہ سسٹم اور متعلقہ سازوسامان شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں