یوٹیوب نے کم معیار ویڈیوز کیلئے پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دیں

11

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کم معیار اور غیر مؤثر مواد کی حوصلہ شکنی کے لیے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت یوٹیوب اب ایسے مواد کے خلاف کارروائی کرے گا جسے وہ ’غیر اطمینان بخش یا ناگوار مواد‘ قرار دیتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایسے ویڈیوز کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو غیر حقیقی، مصنوعی یا ایک ہی طرز کے فارمولوں پر مبنی ہوں۔

پالیسی کے مطابق ایسے ویڈیوز جن میں دوسروں کی نقل، انگیجمنٹ بیٹ یا ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بار بار ایک جیسے طریقے استعمال کیے جائیں، یا جو تخلیقی انداز کے بجائے بار بار دہرائے جانے والے سانچوں پر مبنی ہوں، ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ اب ایسے چینلز کو ترجیح دی جائے گی جو اصل، منفرد اور معیاری مواد پیش کریں۔

نئی ہدایات کے مطابق اگر کوئی تخلیق کار صرف زیادہ ویوز، رسائی اور انگیجمنٹ حاصل کرنے کے لیے عام نوعیت یا ایک جیسے ٹیمپلیٹس پر مبنی مواد تیار کرتا ہے، تو اس کے اکاؤنٹ کی مونیٹائزیشن متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ ایسی ویڈیوز جو حد سے زیادہ عمومی سانچوں یا جذباتی طور پر متاثر کرنے والے طریقوں پر انحصار کرتی ہیں، پالیسی کی خلاف ورزی تصور کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں