امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا میں عوامی رائے کی جنگ ہار رہا ہے، یہ ایک سادہ اور واضح حقیقت ہے۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی پوڈکاسٹر جو روگن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکا کا اتحادی ہے، تاہم وہ امریکی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش ضرور کرتا ہے۔
وینس سے سوال ہوا کہ کیا وہ امریکی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں؟ جس پر امریکی نائب صدر نے جواب دیا کہ ‘جی ہاں، اسرائیل یقینی طور پر اس معاملے میں زیادہ مؤثر ہے’۔
JD Vance:
Epstein clearly had connections to the highest levels of Israeli intelligence.
Epstein seemed to be connected to the elements of the Israeli deep state that were left of center. I've always found that fascinating.
It wasn't like he was super connected to the right of… pic.twitter.com/sVxRYogSLA
— Clash Report (@clashreport) July 15, 2026
واضح رہے کہ مارچ میں ایک سروے میں امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
امریکی میڈیا کے ایک سروے کے مطابق صرف 32 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، جبکہ 39 فیصد اسرائیل کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔
یہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ایک بڑی تبدیلی ہے۔
اسرائیل کی حمایت میں سب سے بڑی کمی ڈیموکریٹس اور آزاد ووٹرز میں دیکھی گئی۔ 2013 کے مقابلے میں اسرائیل کی حمایت 34 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔
خاص طور پر نوجوانوں میں اسرائیل کے خلاف جذبات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔









