معاہدہ کرو ورنہ اگلا ہدف بجلی گھر اور پل ہوں گے، صدر ٹرمپ

16

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے معاہدے کی راہ اختیار نہ کی تو آئندہ ہفتے ایران کے اہم توانائی مراکز اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک وہ خود انہیں روکنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔

ان کے بقول امریکا نے منگل کے روز ایران کے ساتھ رابطہ کیا اور اسے مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا موقع دیا، تاہم اگر پیش رفت نہ ہوئی تو حملوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں سمیت اہم انفراسٹرکچر کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں