امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے آج بھی جاری رہیں گے اور ایران کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ایک آزمائش تھی لیکن تہران اس پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا تیزی سے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی استعداد کو بھی محدود کیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا آج رات بھی ایران پر حملے کرے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی معاہدے کا امکان موجود ہے۔









