کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوںکی شفٹنگ اور نئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں 14جولائی کو (بروزمنگل) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو،خیربخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازار، غازی،اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، کرانی،واسا، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvنواںکلی، مالک فیڈر جبکہ مری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد، کانسی ون، کانسی ٹو فیڈر وں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بندہوگی۔
اسکے علاوہ14جولائی کے روز زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ 15جولائی کو(بروزبدھ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvملک پلانٹ، جناح ٹاون، بروری روڈ، جی اوآرکالونی فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
دریں اثناء کیسکو نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کرانی سب ڈویژن کے علاقے کلی گلزار، خلعی میں کامیاب آپریشن کے دوران غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ انچارج چیرمین سید خالد شاہ کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر (ایس ای) سینٹرل سرکل عبداللہ شاہ آغا اور ایکسئن سریاب ڈویژن بنگل خان مری کی ہدایات پر ایس ڈی او کرانی سب ڈویژن انجینئر حسن رضا (بیچ 18) کی سربراہی میں انچارج چئرمین خالد شاہ اور پولیس کی نفری کے ہمراہ بجلی چوری کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی کی گئی اور غیر قانونی کنکشنز منقطع کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری قومی وسائل کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور اس کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں بجلی چوری یا واجبات کی عدم ادائیگی ہوگی وہاں بجلی کی فراہمی برقرار نہیں رکھی جائے گی اور متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکام نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بروقت بجلی کے بل ادا کریں، غیر قانونی کنکشنز سے گریز کریں اور بجلی چوری کی روک تھام میں کیسکو کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تمام صارفین کو بہتر اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکی









