آپریشن شعبان کے تحت 39 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، 5 جولائی سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد مارے گئے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

28

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ منگی ڈیم پر دہشت گرد حملے کے بعد شروع کیے گئے آپریشن شعبان کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں،

جن کے دوران اب تک 39 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ 5 جولائی سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس دشوار گزار علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خضدار کے علاقے زہری میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی اور دہشت گرد اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں