زیارت شہداء کے لواحقین کا دھرنا، شہر میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر

37

زیارت شہداء کے لواحقین کا دھرنا، شہر میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر
کوئٹہ اور زیارت میں مسلح افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا نے احتجاجاً دھرنا دے دیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سول ہسپتال لائی جانے والی 21 نعشیں ورثا نے وصول کر لی ہیں، جن میں سے آٹھ اہلکاروں کی نعشیں ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کر دی گئی ہیں۔

احتجاج کے دوران لواحقین نے 14 نعشیں کوئلہ پھاٹک کے قریب سڑک پر رکھ کر دھرنا دے دیا ہے، جبکہ دوسری جانب ہنہ اوڑک کے رہائشیوں کا بھی پانچ نعشیں رکھ کر ایئرپورٹ روڈ کے قریب چوتھے روز بھی دھرنا مسلسل جاری ہے۔

کوئٹہ شہر میں محض نصف کلومیٹر کے فاصلے پر نعشیں رکھ کر دو مختلف مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں