ایران سپریم لیڈر کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے گا، ایرانی آرمی چیف

22

ایران کی فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر کو شہید کرنے والوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج انہیں انجام تک پہنچانے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گی اور ان سے حساب لیں گے۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے عزت، وقار، آزادی اور سربلندی کے راستے کا تعین کیا تھا اور اس راستے پر قوم کی رہنمائی کے لیے تمام ضروری بنیاد بھی فراہم کر دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں خدمت کرنا باعث اعزاز رہا، اور وہ اب بھی پورے عزم اور بھرپور قوت کے ساتھ اسلامی انقلاب کے نئے رہبر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی بلا تردد پیروی جاری رکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں