پشین کے علاقے امیر جان گائوں کے قریب پہاڑی علاقے سے ایک نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں اور مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نوجوان کی موت قتل کے نتیجے میں ہوئی یا وہ بجلی کی تار کی زد میں آکر جاں بحق ہوا۔
واقعے کی اصل نوعیت متعلقہ اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔اطلاع ملتے ہی سٹی تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔









