نواں کلی پشتونستان چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 16 افراد گرفتار

36

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی کی سربراہی میں نواں کلی پشتونستان چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ تجاوزات میں استعمال ہونے والا متعدد سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غیرقانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری قوانین کی پابندی کریں اور سڑکوں و فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے سے گریز کریں تاکہ شہر کو صاف، منظم اور خوبصورت بنانے کی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں