بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون جاری

12

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری خوردنی اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن اور منیر احمد روڈ میں بی ایف اے آپریشن ٹیم نےسنگین خلاف ورزیوں پر ایک مصالحہ جات پروسیسنگ یونٹ کو جرمانہ جبکہ 4 فوڈ بزنسز پر جرمانے عائد اور متعدد کواصلاحی و حتمی نوٹسز جاری کیے گئے۔معائنہ کے دوران ناقص نظام، غیر معیاری اسٹوریج، کیڑوں اور حشرات کے تدارک کے ناقص انتظامات، خام مال کی غیر مناسب ذخیرہ اندوزی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر مصالحہ جات پروسیسنگ یونٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔دوسری جانب نان شاپس کے مالکان و کارکنوں میں ذاتی حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا اور انہیں خوراک کی محفوظ تیاری، ذاتی صفائی اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں