Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

عاشورہ کے جلوس منتظمین اور عزاداران سے علموں کو برقی تنصیبات سے دور رکھنے کی اپیل

27

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکونے محرم الحرام میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے دوران عوام سے، جلوس منتظمین اور عزاداران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے‘‘علم’’کو بجلی کی تاروں اور برقی تنصیبات سے محفوظ فاصلے پر رکھیں۔کیونکہ جلوسوں کے راستوں میں موجود بجلی کی لائنوں، کھمبوں اور دیگر برقی تنصیبات کے قریب غیر محتاط رویہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔کیسکو نے جلوسوں کے منتظمین سے اپیل کی ہے کہ وہ علم کو بلند کرتے وقت اونچائی کا خصوصی خیال رکھیں اور بجلی کی تاروں کے قریب جانے سے مکمل اجتناب کریں۔اسکے علاوہ جلوس کے راستوں کا پیشگی جائزہ لیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں متعلقہ کیسکو حکام سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں