انسٹا گرام میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔
اس فیچر کے تحت ہر صارف متعدد فوٹوز یا ویڈیوز والی پوسٹ میں ہر تصویر یا ویڈیو میں کیپشن کو شامل کرسکے گا۔
اس کا مقصد ملٹی امیج یا ویڈیو پوسٹس کو زیادہ بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ابھی انسٹا گرام میں ملٹی فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں صرف ایک ہی کیپشن کو ایڈ کیا جاسکتا ہے۔








