بھارت میں نشے میں دھت شوہر نے اپنی بیوی پر تشدد کرتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع کوریا کے علاقے میں ایک شوہر نے نشے کی حالت میں بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کو پیش آیا جہاں بیوی نے اپنے شوہر جتیندر گھاسیا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ 15 سال قبل جتیندر سے پسند کی شادی ہوئی تھی، جوڑے کے 4 بچے بھی ہیں، شوہر اس کے کردار پر شک کرتا تھا اور شوہر نے تقریباً ایک سال قبل اسے چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے وہ ایک جاننے والے کے پاس رہ رہی ہے۔








