امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مشرقِ وسطیٰ کے تمام محاذوں پر جنگ بندی نافذ ہوگی جس میں لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ خطے کے تمام ممالک جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکا امن کے لیے پُرعزم ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی مذاکرات کو کامیاب بنانے کے اپنے عزم پر قائم رہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی ہوگی جس میں لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔









