ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

32

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کے اخراجات کا بجٹ 92 کروڑ جبکہ ایوان صدر کیلیے 2 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-2027 کے بجٹ میں وزیر اعظم پبلک آفس کا بجٹ 92 کروڑ 12 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ صدر مملکت کے پبلک آفس کے اخراجات کیلیے 96 کروڑ 37 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صدر مملکت کے ذاتی دفتر کے لیے 1 ارب 83 کروڑ روپے، ایوان صدر کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ایوان صدر پبلک آفس کے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت کے ذاتی دفتر کے بجٹ میں 13 کروڑ روپے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم انٹرنل آفس کا بجٹ 89 کروڑ 54 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے لیے 7 ارب 44 کروڑ روپے، وفاقی آئینی عدالت کے لیے 6 ارب 4 کروڑ روپے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 2 ارب 36 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں